غیرقانونی ایکشن پر برائن ویٹوری کی باو¿لنگ پر پابندی

ہرارے(سپورٹس ڈیسک) زمبابوین فاسٹ باو¿لر برائن ویٹوری کو غیرقانونی باو¿لنگ ایکشن کی بنا پر باو¿لنگ سے معطل کر دیا گیا ۔ دو برس کے دوران تیسرا موقع ہے کہ ویٹوری کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہو۔ویٹوری کو رواں سال جنوری میں 12 ماہ کی معطلی کے بعد دوبار باو¿لنگ کی اجازت ملی تھی۔تاہم چار میچز کھیلنے کے بعد ہی وہ دوبارہ غیرقانونی باو¿لنگ ایکشن کی زد میں آ گئے۔زمبابوے میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں 4 مارچ کو نیپال کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران امپائرز نے ان کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔آئی سی سی نے امپائرز کی رپورٹ پر ان کے ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ہوئے انہیں دوبارہ باو¿لنگ سے روک دیا اور ویٹوری کو واپسی کیلئے دوبارہ ایکشن ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن