پی ایس ایل : شنیرا اکرام اور ثانیہ مرزا شوہروں کےلئے اکٹھی ہوگئیں

Mar 09, 2018

دبئی (سپورٹس رپورٹر) ملتان سلطانز کے ڈائریکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اور اسی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی میں میچ میں اپنے شوہروں کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور ایک ساتھ وقت گزارا۔یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں کی دونوں غیر ملکی بیویاں ایک ساتھ میچ دیکھنے کےلیے گراو¿نڈ میں موجود تھیں۔ شنیرا اکرم اور ثانیہ مرزا نے مداحوں کےساتھ جشن منایا اور ان کےساتھ مل کر ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے نعرے بازی کی۔ شنیرا اکرم اور ثانیہ مرزا کی کھینچی گئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئےں۔پاکستانی کرکٹرز کی دونوں بیویوں کی جانب سے بنائی گئی مختصر ویڈیو کو شنیرا اکرم نے بھی اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس پر متعدد افراد نے کمنٹس کیے اور ان کے اسٹائل اور انداز کو سراہا۔

مزیدخبریں