بحرین میں 15سیاسی قیدیوں کو سزائے موت، 19افراد کو عمر قید

Mar 09, 2018

ماناما(آئی این پی)بحرین میں عدالت نے 15سیاسی قیدیوں کو سزائے موت اور 19افراد کو عمرقیدکی سزا سنا دی ، مذکورہ افراد پر جاسوسی کرنے ، دہشت گرد گروہوں سے تعلق اور پیسے لیکر ملک میں تخریب کار ی کرنے جیسے الزامات عائد تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کی اپیل کورٹ نے فیصلہ سنیایا بحرین کے نام نہاد محکمہ انصاف نے ملک کے شہریوں کے خلاف شاہی حکومت کے ظالمانہ اقدامات سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانے کے لیے دعوی کیا ہے کہ یہ لوگ ایران اور حزب اللہ کے ساتھ بھی رابطے میں تھے۔دوسری جانب بحرین کی انقلابی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے اپنے ملک پر سعودی عرب کے ناجائز قبضے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔14 فروری کو سعودی ا فواج بحرین کی شاہی حکومت کو عوامی انقلاب کی موجوں سے بچانے کے لیے بحرین میں داخل ہوئی تھیں۔

مزیدخبریں