رانا تنویر سے بوسنیا کے سفیر کی ملاقات‘ دفاعی صنعت میں تعاون کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

Mar 09, 2018

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بوسنیا ہرزیگووینا کے سفیر ثاقب فارک نے گزشتہ روز دفاعی پیداوار کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے دونوں ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ملاقات میں دفاعی صنعت کے میدان میں تعاون کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رانا تنویر حسین نے 20نومبر 2018ء کو کراچی میں منعقد ہونے والی نمائش آئیڈیاز میں بوسنیا کی دفاعی صنعت کی جانب سے شرکت کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

مزیدخبریں