فیروز والہ (نامہ نگار) انٹی کرپشن پولیس نے امامیہ کالونی کے قریب چھاپہ مار کر ٹریفک پولیس کے سارجنٹ کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا شاہدرہ کا رہائش ٹرک مالک طارق محمود بٹ نے انٹی کرپشن سنٹرل لاہور کو درخواست دی جس پر سی او ایس احمد خان نے تحصیل فیروز والہ کے مجسٹریٹ کی مدد سے چھاپہ مار کر شیخوپورہ ٹریفک پولیس کے سارجنٹ افتخار احمد کو رشوت لیتے حراست میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔