ہرارے(آئی این پی) زمبابوے کے خلاف میچ میں آئوٹ قرار پانے پر غصے کا اظہار کرنے والے افغان بیٹسمین محمد شہزاد کو 100 فیصد میچ فیس جرمانہ کرنے کے ساتھ اگلے 2 میچز سے معطل کردیا گیا۔ورلڈ کپ کوالیفائرز میں زمبابوے کے خلاف میچ میں آئوٹ قرار پانے پر غصے کا اظہار کرنے والے افغان بیٹسمین محمد شہزاد کو 100 فیصد میچ فیس جرمانہ کرنے کے ساتھ اگلے 2 میچز سے معطل کردیا گیا۔ انھوں نے بیٹ پچ پر زور سے مارا تھا۔اسی میچ میں برینڈن ٹیلر اور مجیب زدران کو بالترتیب امپائر کے فیصلے سے اختلاف اور حریف پلیئر کی جانب گیند تھرو کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا، ہانگ کانگ کے نذاکت خان پر اسکاٹش پلیئر الیسڈیئر ایوانز سے جان بوجھ کر ٹکرانے پر 50 فیصد میچ فیس جرمانہ کی گئی۔