امریکا نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ کی گرفتاری میں مدد پر 55کروڑ روپے انعام مقرر کردیا جبکہ کالعدم جماعت الاحرار کے کمانڈر عبدالولی اور کالعدم لشکر اسلام کے سرغنہ منگل باغ کے سر کی قیمت 33کروڑ روپے مقرر کی ہے۔امریکی محکمہ داخلہ کے مطابق ملا فضل اللہ نے پاکستانی اور امریکی مفادات کے خلاف متعدد دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ اس کے علاوہ فیصل شہزاد کو دھماکوں کی ٹریننگ بھی دی گئی جس نے یکم مئی 2010 کو نیو یارک سٹی کے ٹائمزاسکوائر میں دھماکے کی ناکام کوشش کی تھی۔محکمہ خارجہ کے مطابق پشاور کے ایک اسکول میں ہونے والے حملے میں ٹی ٹی پی کے مسلح افراد نے 150 افراد کو ہلاک کیا،جسمیں 132 بچے بھی شامل تھے ۔