شمالی کوریا کی امریکا کو نیوکلئیر پروگرام بند کرنے کی پیش کش ،ٹرمپ نے ملاقات کی دعوت بھی قبول کر لی

شمالی کوریا نے امریکا کو نیوکلئیر پروگرام بند کرنے کی پیش کش کردی۔ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا رہنما کم جونگ ان کی ملاقا ت کی دعوت بھی قبول کرلی ، دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات مئی میں متوقع ہے۔شمالی کوریا کے رہنما کی جانب سے بھیجا گیا خط جنوبی کوریا کا وفد امریکا لے کرپہنچا جس میں شمالی کوریا کے رہنما نے صدر ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دیتے ہوئے اپنا نیوکلئیر پروگرام مشروط طور پر بند کرنے کی بھی پیش کش کی ہے۔جنوبی کوریائی وفد نے وائٹ ہاوس میں اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات پر آمادگی ظاہرکر دی ہے ، وفد کے مطابق دونوں رہنماو¿ں میں مئی تک ملاقات متوقع ہے۔اس سے قبل دونوں ممالک میں شدیدتناو¿ رہا ، صدر ٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کو راکٹ مین کہہ چکے ہیں جبکہ کم جونگ ان نے بھی صدر ٹرمپ کو خبطی بوڑھا قراردیا تھا۔ادھرترجمان وائٹ ہاوس سارہ سینڈرزکے مطابق اب تک امریکا کے کسی بھی صدرکی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کی یہ پہلی ملاقات ہوگی جوبہت اہم تصور کی جارہی ہے۔واضح رہے امریکا نے بھی شمالی کوریا سے مذاکرات کرنے میں دلچسپی ظاہرکی تھی مگر انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کی شرط عائد کی تھی جسے شمالی کوریا کی جانب سے مسترد کردیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن