چیف جسٹس ثاقب نثار کاسروسز ہسپتال لاہور اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سروسز ہسپتال لاہور اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کادورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔دونوں ہسپتالوں کے اعلیٰ حکام نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جسٹس اعجاز الحسن اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس یاور علی بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔چیف جسٹس نے سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی اور دیگر شعبوں کا دورہ کیا۔ اس دوران ایک خاتون نے چیف جسٹس سے فریاد کی اور کہا کہ ان کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ اس پر چیف جسٹس نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس خاتون کے اخراجات پورے کیے جائیں جبکہ چیف جسٹس نے پی آئی سی کے دورہ کے موقع پر ہسپتال کے گیٹ پر وہیل چیئر موجود نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ گیٹ پر وہیل چیئرز لا کر رکھی جائیں تاکہ جو مریض آتے ہیں انہیں فوری طور پر اندر لے جا کر طبی امداد فراہم کی جائے جبکہ ہسپتال کے اندر بھی مریضوں نے چیف جسٹس سے شکایات کیں جس پر چیف جسٹس نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن