عمران کا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

Mar 09, 2018 | 18:15

ویب ڈیسک

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا والوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، بلوچستان اورفاٹا احساس محرومی کا شکار ہیں، اس لیے چیئرمین سینیٹ بلوچستان اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین ہونا چاہیے، امید ہے پیپلزپارٹی بھی اس کی حمایت کریگی،ہمارے سینیٹرز پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، اب ان دونوں جماعتوں کو قربانی دینا چاہیے۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد شیریں مزاری اور فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کے لیے بلوچستان اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے فاٹا اراکین کی حمایت کا اعلان کیا۔عمران خان نے کہا کہ فاٹا والوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، بلوچستان اورفاٹا کئی چند سالوں سے احساس محرومی کا شکار ہیں، اس لیے چیئرمین سینیٹ بلوچستان اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین ہونا چاہیے، یہ ان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے چیئرمین اور فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین شپ پر ہماری کور کمیٹی کا اتفاق ہے، امید ہے پیپلزپارٹی بھی اس کی حمایت کرے گی۔انہوں نے کہا تحریک انصاف کے ارکان پیپلزپارٹی یا (ن)لیگ کو ووٹ نہیں دے گی، ہمارے سینیٹرز پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے، اب ان دونوں جماعتوں کو قربانی دینا چاہیے، یہ دونوں جماعتیں پاور میں رہیں اور ان کے دور میں احساس محرومی بڑھا ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ (ن)لیگ کا چیئرمین سینیٹ اس لیے بھی نہیں چاہتے کہ اگر ان کا چیئرمین بن جاتا ہے تو پاکستان کو نقصان ہوگا، یہ اپنے خاندان کو بچانے کے لیے کوئی قانون پاس نہ کردیں، ان لوگوں نے ایک مجرم کو پارٹی کا صدر بھی بنایا ہے۔

مزیدخبریں