چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی اداروں کے دائرہ کار کے بارے میں رولنگ موخر کردی۔ جمعہ کو اس معاملے پر سینیٹ اجلاس سے حکم نامہ جاری ہونے کا امکان تھا ،چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے حدود و قیود کے بارے میں یہ رولنگ موخر کردی ۔ 12مارچ کو رولنگ کے معاملے پر اہم بیان دیں گے اور متعلقہ دستاویزات سینیٹ سیکرٹریٹ کے حوالے کردیں گے ۔ انہوں نے جواز پیش کیا ہے کہ ملکی موجودہ ماحول کے پیش نظر محفوظ کی گئی اس رولنگ کو وہ جاری نہیں کررہے ،12مارچ کو جیسی بھی صورت ہو 63صفحات پر مشتمل اہم دستاویزات ایوان میں پیش کردوں گا۔ ذرائع کے مطابق متذکرہ معاملے پر رولنگ کے ضمن میں چیئرمین سینیٹ کو بعض ارکان نے چٹ بھی بھجوائی تھی ۔