الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ، خیبرپختونخواہ ، اسلام آباد اور فاٹا کے تمام نومنتخب سینیٹرز کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے، پنجاب سے دو جنرل، دو خواتین سینیٹرز جبکہ بلوچستان سے ایک سینیٹر کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پانچوں نومنتخب سینیٹرز کے نوٹیفکیشن سپریم کورٹ کے حکم پر روکے گئے ہیں۔ پنجاب سے چوہدری سرور، ہارون اختر، نزہت صادق، سعدیہ عباسی جبکہ بلوچستان سے آزاد سینیٹر خدا بابر دوہری شہریت کے حامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نومنتخب سینیٹرز کا نوٹیفکیشن اخراجات کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ سینتالیس سینیٹرز میں ست آٹھ کا تعلق پنجاب، بارہ سندھ، گیارہ خیبرپختونخواہ ، دس بلوچستان، دو اسلام آباد جبکہ چار کاتعلق فاٹا سے ہے.