جب سے پاکستان کے F-16s نے بھارتی مگ ۔ 21 طیاروں کو مار گرایا ہے، سرحد پار صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے۔ ہر طرف سے ملامت ہو رہی ہے کہ F-16 کے مقابلہ میں مگ ۔ 21 کیوں جھونکے گئے؟ میمنے اور چیتے کا کیا جوڑ؟ فرانس کے ساتھ رافیل جیٹ طیاروں کے سودا میں تاخیر کا سارا دوش مودی کو دیا جا رہا ہے۔ اگلے روز کابینہ اجلاس میں یہ موضوع چھڑا، تو وزراء پاکستان F-16s سے لرزہ براندام تھے اور مودی پر تشنیع ہو رہی تھی کہ اگر جنگ کے بادل گہرے ہو گئے، تو مگ ۔ 21 تو بیسٹلنگ ڈک ثابت ہونگے اورمیدانِ جنگ آثار قدیمہ کے اس جنک سے اَٹ جائیگا۔ اس حوالے سے کیا ہوم ورک ہوا ہے؟ اجلاس میں شامل ایک سابق جرنیل نے اس پر کمال کا طنز کیا۔ آہستہ بولو کہیں پاکستان نہ سن لے۔
آہستہ بولو
Mar 09, 2019