کوریا پاکستان میں ایل پی جی سلنڈرا ور کار بیٹریوں کے مشترکہ منصوبے لگانے کا خواہشمند ہے

Mar 09, 2019

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)جنوبی کوریا کے چاررکنی تجارتی وفد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور صدر ملک شاہد سلیم سے ملاقات کی ۔صدر چیمبر سے گفتگو کرتے ہوئے تجارتی وفد کے ربراہ الیگزینڈرلی نے کہا کہ کوریا پاکستان میں ایل پی جی سلنڈر ور کار بیٹریوں کے مشترکہ منصوبے لگانے کا خواہشمند ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی ہنڈ آئی بی ایس اینڈ سی مینو فیکچرنگ میں بین الاقوامی معیار کی کمپنی ہے۔پاکستان میں ایل پی جی صارفین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ان کی کمپنی کی کمپنی یورپی ممالک کے سٹینڈر ڈز کو پورا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی پیٹروکیمیکل اور آٹو شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی خواہشمند ہے اس کے ساتھ ساتھ روڈ کنسٹریشن میٹریل بھی تیار کرتی ہے اس موقع پر صدر ملک شاہد سلیم نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہے ایل پی جی سلنڈر کا پلانٹ لگانے کے لیے چیمبر ہر ممکن معاونت کرے گا۔مشترکہ منصوبے لگنے سے سرمایہ کاری محفوظ ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ سے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں