پنجاب میں 198 مدارس کو تحویل میں لے لیا گیا‘ وزیراعظم کو آج بریفنگ دی جائیگی

Mar 09, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد رپورٹ تیار کر لی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کو آج نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی جائیگی۔ پنجاب میں 198 مدارس کو حکومت نے تحویل میں لے لیا۔ کالعدم جماعتوں کی 150 ارب روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی گئیں۔ حکومت نے 38 سکولز اور 6 کالجز کو تحویل میں لے لیا۔ پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے 52 سرگرم کارکن گرفتار کر لئے گئے۔ پنجاب میں حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کی طرف سے آپریشن جاری ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق آپریشن سے متعلق وفاقی وزارت داخلہ کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں