بھارت کا روس سے ایٹمی آبدوز خریدنے معاہدہ، مزید20فیصد فوجی پاکستان ، چین سرحد پر تعینات کرنے کی منظوری

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) خون کی بھوکی مودی سرکار کا جنگی جنون تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ روس سے 3 ارب ڈالر کی اکھولا ٹو نیوکلیئر آبدوز لینے کا معاہدہ کر لیا۔ دفاتر میں تعینات 20 فیصد فوجی افسران کو پاکستان اور چائینہ بارڈر پر تعینات کرنے کا فیصلہ اور مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری میں سرحد پر مزید 200 بنکرز بنانے کی منظوری دیدی۔ پاکستان سے بحری اور فضائی محاذ پر شکست کے بعد بھارت حواس باختہ ہو گیا۔ روس کے ساتھ اکھولاٹو نیوکلیئر آبدوز دس سال کیلئے لیز پر لینے کا معاہدہ کر لیا۔ معاہدے کی مالیت 3 ارب ڈالر ہے۔ ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق وزیردفاع نرملا ستھارمن نے فوج میں اصلاحات کے پہلے مرحلے کی منظوری دیدی جس کے تحت آرمی ہیڈکوارٹرز سے 229 آفیسرز کی دوسری جگہ تقرری کی جائے گی۔ ڈپٹی چیف فار ملٹری آپریشنز اینڈ سٹرٹیجک پلاننگ کا نیا عہدہ بنایا جائے گا جبکہ انسانی حقوق کی صورتحال کے جائزے کیلئے ایک نیا ونگ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی ہیڈکوارٹر سے 20 فیصد بھارتی فوجیوں کو چین اور پاکستان کی سرحد پر تعینات کیا جا رہا ہے۔ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوری میں سرحد کے قریب 200 مزید بنکرز بنانے کی منظوری دیدی جن میں 180 انفرادی اور 20 کمیونٹی بنکرز ہیں۔ بھارت سرحد کے قریب 14 ہزار بنکرز تعمیر کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن