عقیل خان نے خیبرپی کے اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

Mar 09, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان نمبر ون ٹنس سٹار عقیل خان نے خیبرپی کے اوپن ٹینس چیپمئن شپ جیت لی جبکہ انڈر14 میں پشاور کے کاشان عمر نئے چیمپئن بن گئے۔ مینز سنگلز فائنل میں عقیل خان نے کے پی پولیس کے برکت اللہ کے خلاف چھ تین اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔انڈر14 کے فائنل میںپشاور کے کاشان عمر نے کے پی کے عزیز خان کے خلاف تین چھ چھ ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی۔

مزیدخبریں