اسلام آباد(نیوزرپورٹر) خواتین کا عالمی دن چئیرمین سینٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت پیپلز پارٹی کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی سینٹر کرشنا کماری(کیشو بائی ) کے حوالے کر دی۔ چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستانی خواتین کی ملک و قوم کی ترقی میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی شعبہ میں مردوں سے کم نہیں۔جمعہ کو سینیٹ اجلاس کے دوران خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وقفہ سوالات کے بعد اپنے پیغا م میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں پاکستانی خواتین کی ملک و قوم کی ترقی میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستانی خواتین نے ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی شعبہ میں مردوں سے کم نہیںہیں اس اہم موقع پر ہمیں یہ عہد بھی کرنا چاہئے کہ ہم ایسا ماحول بنائیں گے جو خواتین کے آگے بڑھنے میں رکاوٹ نہ بنے۔ انہوں نے کہا کہ عورت ماں بھی ہے،بہن بھی،بیٹی بھی،زندگی کے ہر روپ میں عورت ایک مقدس مقام اور اہم کردار ادا کرتی ہوئی نظرآتی ہے، آج ہمیں فخر کرنا چاہئے کہ ہر میدان میں چاہے وہ کھیل ہو،سیاست ہویا تعلیمی میدان ہو خواتین مردوں کے شانہ بشانہ بلکہ ان سے ایک قد م آگے نظر آتی ہیں۔ اپنے پیغام کے بعد انہوں نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت کے حوالے سے سینٹ اجلاس کی اجلاس کی صدارت تھرپارکر سے پاکستان پیپلز پارٹی کی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی رکن سینیٹ کرشنا کماری کے حوالے کر دی۔ کرشنا کمہاری نے خواتین کے عالمی دن منانے کے حوالے سے قرارداد پر بحث کے دوران سینیٹ کی کاروائی چلائی۔ ارکان سینیٹ نے ان کو مبارکباد پیش کی اور اہم دن کے مو قع سینیٹ اجلاس کی صدارت کرشنا کماری کو دینے پر چیئرمین سینٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین سینٹ نے کرشناکماری کو صدارت دے کر تاریخ رقم کر دی
Mar 09, 2019