نیلم احمد بشیر کی پنجابی کہانیوں پر مشتمل کتاب’’ہر گچھا زخمایا ‘‘ کی تقریب رونمائی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک) کے زیر اہتمام نیلم احمد بشیر کی پنجابی کہانیوں کی پہلی کتاب ’’ہر گچھا زخمایا‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی جس کی صدارت پروین ملک نے کی جبکہ اظہار خیال کرنے والوں میں زبیر احمد، بینا گوئندی، ثروت محی الدین، کرامت مغل، سلمہ اعوان، اور خاقان حیدر غازی شامل تھے۔ دیگر شرکاء میں شرجیل انظر، حسین مجروح، سیما پیروز، افضل عاجز، میجر (ر) خالد انصر، ممتاز راشد لاہوری، یوسف پنجابی اور نور العین سعدیہ شامل تھے۔ مقررین نے اپنی گفتگو میں کہا کہ نیلم احمد بشیر کہانی لکھنے میں مہارت رکھتی ہیں۔ اِس کتاب کی ہر کہانی میں کردار گھومتے ہوئے آپ کے اردگرد نظر آتے ہیں۔ پروین ملک نے کہا کہ اس کتاب میں موضوعات کی وسعت ہے جو کسی اور ادیب کے ہاں کم ہی ملتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن