الجزائر سٹی(نیوز ڈیسک)سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود الجزائر میں دوبارہ احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ہزاروں افراد صدر عبد العزیز بوتفلیقہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ دارالحکومت میں مظاہرین نے کئی مرکزی شاہراؤں اور چوکوں پر قبضہ کر لیا ہے۔