تہران(نیوزڈیسک)ایران نے برطانیہ پر تہران جیل میں قید برطانوی نژاد ایرانی خاتون نازنین زاغری ریڈکلف کو سفارتی تحفظ دینے پر بین الاقوامی قوانین کو توڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔برطانیہ میں ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران ان کی دوہری شہریت تسلیم نہیں کرتا اور انہوں نے نازنین زاغری کو صرف ایرانی شہری قرار دیا ہے۔ایران کی جانب سے یہ ردعمل برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کے اس بیان کے بعد آیا جس میں انہوں نے نازنین زاغری کو سفارتی تحفظ دینے کا کہا تھا۔
ایران کا برطانیہ پر بین الاقوامی قوانین توڑنے کاالزام
Mar 09, 2019