اسرائیلی عرب کمیونٹی کے نمائندہ اتحاد پر انتخابات میں حصہ لینے کی پابندی

Mar 09, 2019

مقبوضہ بیت المقدس( صباح نیوز)اسرائیلی الیکشن کمیشن نے عرب کمیونٹی کے نمائندہ سیاسی اتحاد کو 9 اپریل کو ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات میںحصہ لینے سے روک دیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی انتہا پسند مذہبی جماعتوں کی طرف سے اسرائیل کے انتہاپسند مذہبی گروپوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی مکمل اجازت ہے۔اسرائیلی الیکشن کمیشن کی طرف سے عرب کمیونٹی کی نمائندہ سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے رائے شماری کی گئی۔ اس موقع پر 17 ارکان نے عرب ارکان کو انتخابات میںحصہ لینے کے خلاف اور 10 نے حمایت میں رائے دی۔موجودہ عرب ارکان کنیسٹ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں سے ملاقات اور رہائی پراستقبال کرتے ہیں۔یہ اسرائیل کیلئے خطرہ ہیں۔

مزیدخبریں