مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی سکیورٹی میں بیسیوں یہودیوں نے قبلہ اول پر دھاوا بول دیا اور بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ اوقاف کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے بتایا کہ 109 یہودی آباد کاروں نے پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام پر اشتعال ارتکاب کیا۔