یمنی فوج نے اہم تزویراتی مقامات باغیوں سے آزاد کرالیے،50جنگجوہلاک

Mar 09, 2019

صنعاء (این این آئی)یمن کی سرکاری فوج نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے جنوبی علاقے الضالع میں دمت کے محاذ پر لڑائی کے دوران ایران نواز حوثیوں کو تزویراتی اہمیت کے حامل مقامات سے پسپا کردیا۔ لڑائی میں حوثیوں کو جانی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ، دمت میں تازہ لڑائی میں 20 حوثی ہلاک اور زخمی ہوگئے،ادھر عمران گورنری سے حجور گورنری کے لیے آنے کی کوشش کرنے والے حوثی باغیوں پر عرب اتحادی فوج کی طرف سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں نجیب حمود الغولی سمیت 30 باغی ہلاک ہوگئے،عرب ٹی وی کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیاکہ سیکیورٹی فورسز نے دمت میں الثعیل، المرحوجہ الصغری اور الحقب کو باغیوں سے آزاد کرلیا۔ِ عرب اتحاد کی طرف سے شہریوں کو خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لاجسٹک مواد اور ادویات کی فراہمی بھی جاری ہیں۔

مزیدخبریں