لاہور(نیوزرپورٹر )مسلم لیگ ن لاہور صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویزملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق علامات اچھی نہیں، حکومت خدانخواستہ حادثے کا انتظار کرنے کے بجائے قانون کے تحت فوری اپنا فرض ادا کرے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے فوری علاج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دل کا عارضہ لاحق ہے مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود انہیں علاج کی سہولت میسر نہیں، اگر مزید غفلت کا مظاہرہ کیا گیا تو اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جب آپ بیماری پر سیاست کریں گے تو وہ علاج سے انکار ہی کریں گے، پہلے بھی کلثوم نواز کی بیماری پر سیاست کی گئی اور پھر دنیا نے دیکھا کر وہ دنیا سے رخصت ہو گئیں، نوازشریف علاج کیلئے بھیک نہیں مانگیں گے اور نہ ہی کوئی درخواست دیں گے مگر انہیں کچھ ہوا تو ذمے دار حکومت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نوازشریف کا علاج نہ کرایا گیا تواسمبلی کے باہر احتجاج کرینگے:پرویز ملک‘عمران نذیر
Mar 09, 2019