لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈی جی اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کو عزت وتکریم کے بلند منصب پر فائز کیا ، حضرت خدیجہ ؓ اور حضرت فاطمہ ؓ مسلم خاتون کے لیے "رول ماڈل "کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ ہمارے معاشرے میں عورت کو بطور ماں ، بہن ، بیٹی اور بیوی کے جو بلند اور اعلیٰ مقام حاصل ہے ، اس کی مثال دنیا کی کسی اور سوسائٹی میں مبسر نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب حکومت کا بالخصوص ورکنگ ویمن کے لیے مراعات کا اعلان خوش آئند امر ہے۔