مچل سٹارک جیسا کرنیوالے کو برصغیر میں ’جورو کا غلام‘ کہتے ہیں : ثانیہ مرزا

Mar 09, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ اگر مچل سٹارک جیسا عمل کوئی برصغیر میں کرتا تو اسے ’’جورو کا غلام‘‘ کہا جاتا۔ مچل سٹارک کاویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کا عمل قابل ستائش ہے، جبکہ کوئی اگر برصغیر میں ایسا عمل کرتا تو اسے ’’جورو کا غلام‘‘ کہا جاتا۔مچل سٹارک نے اہلیہ کا فائنل میچ دیکھنے کیلئے اپنا میچ چھوڑ دیا تھا۔

مزیدخبریں