دوحہ، کابل( شنہوا‘آن لائن) ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے امن معاہدہ توڑنے سے متعلق امریکی میڈیا کی خبروں کی تردید کردی ہے اور کہا امریکی الزام مسترد کرتے ہیں۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں افغان ترجما ن کا کہنا ہے کہ ابھی تک معاہدے پر عملدرآمد تسلی بخش طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔ امریکی حکام کے معاہدہ توڑنے کے دعوے کا کوئی جواز پیدا نہیں ہوتا۔ کابل میں اتوار کے روز فائرنگ کے ایک واقعہ میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مرنے والوں میں مشرقی صوبہ لوگر کے صوبائی کونسل کے ایک رکن بھی شامل ہیں۔ تجزیہ کار کے مطابق زلمے خلیل ٹرمپ کو انتخابی کور دے رہے ہیں۔ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔