حکمران نااہل، ملک چلا سکتے ہیں نہ معیشت، ن لیگ، پی ٹی آئی امیروں کیلئے کام کرتی ہیں: بلاول

لاہور(نامہ نگار) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی صرف امیروں کے لیے کام کرتی ہے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ سیاست کر سکتے ہیں نہ حکومت، آئی ایم ایف کا نمائندہ ہی پاکستان کا نمائندہ بن کر آئی ایم ایف سے بات کرتا ہے، حکومت نے بغیر منصوبہ بندی آئی ایم ایف سے مذاکرات کیے، یہ تو آئی ایم ایف سے بھی مذاکرات نہیں کر سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا۔ ملک کی معاشی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ حکومت ملک میں غریبوں پر ظلم کر رہی ہے۔ ہم عوام اور غریب دوست حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے ایسی حکومت ہو جو صرف بزنس مینوں کو نوازے۔ جب کہ ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسی میں بہت فرق ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی صرف امیروں کیلئے کام کرتی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ہر شرط کو مانا اور ملکی معیشت کو گروی رکھ دیا۔ حکومت نے ہماری معاشی خود مختاری پر سودے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بغیر کسی پلان آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔ ’’پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل‘‘ نے عوام کا معاشی قتل کر دیا۔ ملک میں ایسی حکومت ہے جو کسی کو برداشت نہیں کرتی۔ دوسری جانب بلاول نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ ہر عورت اب جانتی ہے کہ وہ بھی بینظیر بن سکتی ہے۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کے لیے روشنی کا مینار ہیں۔ انہوں نے خواتین کے لئے راستے منور کیے تا کہ ان کی محنت اور جان پر فقط ان کا اختیار ہو۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...