آئل فیلڈز کے علاقوں میں سماجی ترقی کیلئے ضلعی کمیٹیوں کو مزیدفعال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قاضی بلال ؍خصوصی نمائندہ)وفاقی حکومت نے مختلف آئل فیلڈز کے علاقوں میں سماجی ترقی کے کاموں کیلئے بنائی جانے والی ضلعی کمیٹیوں کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف اضلاع میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے قائم فیلڈزکے قریبی علاقوں کو گیس کی فراہمی بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہونے والی رقم کے شفاف استعمال کیلئے کمیٹیاں کام کررہی ہیں اور یہ کمیٹیاں مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی نشاندہی، منظوری اور ان پر مؤثر عملدرآمد کرانے کی ذمہ دار ہیں ۔ اب ان کمیٹیوں کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع کا متعلقہ رکن قومی اسمبلی کمیٹی کا چیئرمین ہوتا ہے جبکہ اس میں ڈپٹی کمشنر، متعلقہ ایم پی اے، ضلعی ناظم یا ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین، تحصیل ناظم یا تحصیل کونسل کاچیئرمین اور یونین کونسل کاچیئرمین شامل ہوتے ہیں۔ان کمیٹیوں کا مقصد خاص طورپر ان لوگوںکی مالی مدد کرنا تاکہ لوگوںکی حوصلہ افزائی کی جا سکے ۔ ان علاقوں کے لوگوں کو مالی طورپر مستحکم کرنا ہے۔ قدرتی وسائل کے مالا مال علاقوں سے نکلنے کے وسائل ان لوگوںتک پہنچانا ہے کہ تاکہ ان کی مالی حالت کے ساتھ ساتھ علاقے بھی ترقی کریں ۔

ای پیپر دی نیشن