بیجنگ (اے پی پی) چینی دارالحکومت بیجنگ میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک سمپوزیم منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2020 میں موجودہ معیارکے مطابق دیہی علاقوں کے تمام غربا کو غربت کی حد سے باہر نکالنا چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کا ملک بھر کے عوام سے کیا گیا وعدہ ہے، جس پر منصوبے کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔