یونان: مہاجر کیمپ میں آتشزدگی گارڈز تارکین وطن کو روکیں: ترک صدر

انقرہ (این این آئی+انٹرنیشنل ڈیسک)یونانی فائر فائٹر سروس کے مطابق لیسبوس کے جزیرے پرمہاجر کیمپ میں لگی آگ پر قابو لیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ آگ نے اس مرکز کے گودام کو شدید نقصان پہنچایا لیکن کوئی انسان زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔ ادھرترک صدراردگان نے اپنے ملک کے ساحلی محافظوں کو غیر ملکی تارکینِ وطن کو بحیرہ ایجئین کو عبور کرنے سے روکنے کا حکم دیا ہے۔ اس مرکز میں رواں ہفتے کے دوران دوسری مرتبہ آگ لگی ہے۔ گزشتہ پیر کو اسی ریفیوجی مرکز کے استقبالیے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی تھی۔ لیسبوس کے اس مہاجر کیمپ میں آگ لگنے کے واقعات ایسے وقت پر رونما ہوئے جب یونان اور ترکی کی سرحد پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔ادھرترک صدر رجب طیب اردگان نے اپنے ملک کے ساحلی محافظوں کو غیر ملکی تارکینِ وطن کو بحیرہ ایجئین کو عبور کرنے سے روکنے کا حکم دیا ہے اورکہاہے کہ سمندری سفر کے دوران میں تارکینِ وطن کی جانوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ترجمان ترک کوسٹ گارڈنے بتایاکہ صدر کے احکامات کے تحت تارکینِ وطن کو بحیرہ ایجئین عبور کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ یہ خطرناک ہے۔ترک صدر کے اس حکم سے ایک روز قبل ہی یورپی یونین نے جمعہ کو ترکی کے سرحدی علاقے میں موجود تارکین وطن سے کہا تھا کہ وہ یونان کی حدود میں داخل ہونے سے گریز کریں لیکن اس نے ترکی کو تارکینِ وطن کے لیے مزید امداد دینے کا کوئی وعدہ نہیں کیا ہے۔یونان کے سرحدی علاقے میں پولیس اور تارکینِ وطن کے درمیان جاری کشیدگی دوسرے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...