کوروناوائرس، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

 کورونا وائرس اب عالمی معیشت پر بھی اثرانداز ہونے لگا ہے،عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 20 فیصد تک کم ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس معشیت پر بھی برے اثرات ڈالنےلگا ہے، امریکاسمیت عالمی منڈیوں میں مندی کا رجحان برقرار ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق  عالمی منڈی میں تیل کی قیمت  میں 20 فیصد تک کم ہوگئی ۔ سعودی عرب کی جانب سے تیل کی قیمتیں اپریل تک کےلئے فی بیرل 6سے 7 ڈالر کم کرنے کے اعلان کیا گیا ۔ سعودی عرب کی جانب سے ایشیا، یورپ اور امریکا کے لیے تیل کی فی بیرل قیمت 6 سے 7 ڈالر گھٹانے کے بعد کم ہوئیں۔ ویسٹ ٹیکساس کے سودے 32 اور برینٹ 36 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئے۔کورونا وائرس کے پیش نظر روس اور اوپیک  کے درمیان تیل کی پیداوار گھٹانے پر اتفاق نہیں ہو سکا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے تیل کی قیمت کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تیل کی قیمت کم ہونے پر ٹوکیو اسٹاک میں شدید مندی  کا رجحان ،مارکیٹ 5 فیصد گراوٹ کا شکار ہو گئی ۔ ہانگ کانگ میں بھی 3 فیصد ،آسٹریلیا میں 5 فی صد تک شئیرز کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ۔کورونا وائرس سے معیشت کے اثرات سے  خوفزدہ سرمایہ کاروں نے بانڈز مارکیٹ کا رخ کر لیا  ۔یاد رہے کہ مہلک وائرس دنیا کے 102 ممالک تک پھیل چکا ہے اور دنیا بھر میں اموات کی تعداد  4ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ 1400افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ چین میں جان لیوا وائرس سے اب تک  ہلاکتوں کی تعداد 3118 ہوچکی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن