وزیراعظم کی ہولی کےتہوار پرہندوبرادری کومبارکباد

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نےہولی کے تہوار پر ملک بھر کی ہندو برادری کومبارکباد پیش کی ہے ۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں ہولی کے تہوار پرہندوبرادری کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے  اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک۔ میری دعا ہے کہ یہ تہوار ہماری ہندو برادری کیلئے فرحت و سلامتی کا وسیلہ بنے۔

دنیا بھر میں ہندو برادری آج  ہولی کا تہوار منا رہی ہے ۔ پاکستان میں بھی آج ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار ہولی منا رہی ہے۔ یہ  تہوار "رنگوں کا تہوار" یا "محبت کا تہوار" بھی کہا جاتا ہے۔
ہولی ہندووں کا مذہبی تہوار ہے جو ہندو قمری کیلنڈر مہینے کے آخری مکمل چاند کے دن ہوتا ہے اور موسم بہار کے آغاز کی نشاندہی  کرتا ہے۔ پاکستان میں ہندو برادری بھی رنگوں سے بھرا تہوار بھرپور انداز میں  مناتی ہے۔اس موقع پر مقدس پوچا کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔رنگوں کے تہوار ہولی کو منانے کے لیے بوڑھے، جوان اور بچے سب سارا سال انتظار کرتے ہیں اور پھر دل کھول کر ایک دوسرے کو رنگوں میں رنگتے ہیں۔
پاکستان ہندو کونسل کے مطابق اس وقت پاکستان میں 80 لاکھ سے زیادہ ہندو آباد ہیں۔ان کی آبادی 220 ملین آبادی کا تقریبا 4 فیصد ہے۔ وہ بنیادی طور پر صوبہ سندھ کے شہری علاقوں میں رہتے ہیں اور آدھے سے زیادہ جنوب مشرقی ضلع تھرپارکر میں موجود ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن