نیب کے پرانے تماشے ہیں ایک ہی طریقہ ہے لوگوں کو بدنام کیا جائے : شاہد خاقان عباسی

Mar 09, 2020 | 11:45

ویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی اس سے بڑی کیا کامیابی ہوگی کہ سب ن لیگ کی بات کررہے ہیں ،حکومت ،میڈیااور بلاول سب ن لیگ کی ہی بات کررہے ہیں۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 6 ماہ گزر گئے نیب الزام ثابت نہیں کر سکا۔ترمیمی آرڈیننس کے بعد اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ختم ہوچکا۔میرے دوستوں اوررشتہ داروں پر نیب والے دباؤ ڈالتے ہیں میرے پولیٹیکل انجینئرنگ کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہاہے۔ان کاکہناتھا کہ نیب کے پرانے تماشے ہیں ایک ہی طریقہ ہے لوگوں کو بدنام کیا جائے۔چیئرمین نیب میری ضمانت سے متعلق ہائیکورٹ کی باتیں معلوم کر لیں ۔نیب نے ملک کو مفلوج اورمعیشت کو تباہ کردیاہے،انہوں نے کہاکہ شاہ محمود اور فوادچودھری اپوزیشن میں ہیں یا حکومت؟،شاہ محمود قریشی کشمیر پر ہمیں جواب دیں،فوادچودھری ہمیں جلد چاند پر پہنچائیں۔
لیگی رہنما کاکہناتھا کہ شہبازشریف جلد واپس آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو لکھے گئے خط کاکوئی سفارتی جواز نہیں ۔شاہد خاقان عباسی کاکہناتھا کہ ایف آئی اے مہنگائی سے متعلق کام نہیں کرسکتی ۔مہنگائی سے متعلق حکومت پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے۔ن لیگ کی اس سے بڑی کیا کامیابی ہوگی کہ سب ن لیگ کی بات کررہے ہیں ۔حکومت ،میڈیااور بلاول سب ن لیگ کی ہی بات کررہے ہیں۔اس سے قبل احتساب عدالت نے نیب کوضمنی ریفرنس یکم اپریل تک دائر کرنے کی ہدایت کردی۔احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کافیصلہ کیا ہے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کردیں گے ،ضمنی ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ شاہد السلام کو اشتہاری قرار دینے کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ تفتیشی افسر عدالت کو دے گا۔ شاہد السلام کے حوالے سے ابھی نیب کو لمبا کام کرنا پڑے گا۔ عدالت نے نیب کو ضمنی ریفرنس یکم اپریل تک دائر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ 

مزیدخبریں