لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی لاہورکے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ہم تو شروع سے ہی یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ آٹا گھی اور چینی کے بحران جن لوگوں کی وجہ سے پیدا ہوا ہے، ان لوگوں کے نام نہ صرف قوم کے سامنے لائے جائیں بلکہ ان کو قرار واقعی سزا دیکر ان کو مکمل بے نقاب بھی کیا جائے۔ جن لوگوں نے بھی یہ کام کیا ہے اس میں حکومت کی انتظامی نااہلی مکمل طور پر کھل کر سامنے آ گئی ہے اور اب بھی حکومت نے باتوں سے آگے بڑھ کر کوئی عملی کام نہ کیا تو قوم ان کو کبھی بھی معاف نہیں کرے گی۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ اس بحران کا ذمے دار کون ہے اور ان لوگوںکے خلاف حکومت نے کیا ایکشن لیا ہے ۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہہ چکے ہیں کہ چونکہ موجودہ حکمران ایک سلیکٹیڈ حکمران ہیں اس لئے ان کو پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ان کی طرف سے حکومت کون کررہا ہے۔
آٹا چینی بحران پیداکرنے والوں کو قرارواقعی سزادی جائے:اشرف بھٹی
Mar 09, 2020