مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھتا تو آج حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا: عمران خان

پشاور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت کا مقابلہ کرنا نہ سیکھتا تو آج حالات کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس نہ کھیلتا تو 22 سال پہلے شکست تسلیم کر چکا ہوتا۔ نوجوانوں کو اسپورٹس کی اہمیت بتانا چاہتا ہوں۔ زندگی مقابلے کا نام ہے اور اسپورٹس مقابلہ کرنا سکھاتا ہے جبکہ اسپورٹس کا فائدہ انسان کی صحت پر بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان تب ہارتا ہے جب وہ ہار مان جاتا ہے جبکہ چیمپیئن ہارنے پر سوچتا ہے کہ کیا غلطی ہوئی اور چیمپیئن مقابلہ بارنے کے لیے دوبارہ کھڑا ہوتا ہے کیونکہ چیمپیئن کو ہار ہرا نہیں سکتی۔ چیمپیئن جب ہارتا ہے تو اس کا سر جھکتا نہیں ہے وہ اپنی غلطی کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ زندگی اونچ نیچ کا نام ہے جو اوپر پہنچتا ہے گھبراتا نہیں ہے۔ ملک کو اٹھانے کے لیے سیاست میں آئیں گے تو بھی مقابلہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے پشاور میں ہونے والے انڈر 21 مقابلوں سے پاکستان کا ٹیلنٹ ابھرے گا۔

ای پیپر دی نیشن