سرائے سدھو (نمائندہ نوائے وقت) اشیائے خوردونوش میں آئے روز اضافہ سے غریب مزدروں کی زندگی میں فاقوں تک نوبت آگئی مہنگائی کو کنٹرول نہ کرنا حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے۔ ان خیالات کا اظہارسابق صدر بار کبیروالا راؤ طارق اقبال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو نہ صرف مہنگائی کو کنٹرول کرنا بلکہ اشیائے خوردونوش میں ریلیف دینا ہوگا۔