خود کوحساس ادارے کا آفیسر ظاہر کر کے خاتون کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

Mar 09, 2021

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ نیو ٹاؤن نے خود کوحساس ادارے کا آفیسر ظاہر کر کے خاتون کو دھمکیاں دینے والا گرفتارکرلیا پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ شہباز نے کال کرکے اپنے آپ کو حساس ادارے کا آفیسر ظاہر کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اندراج مقدمہ کے بعدایس ایچ اونیوٹائون مرزا جاوید اقبال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم شہباز کو گرفتارکرلیا۔

مزیدخبریں