لشکر گاہ، افغانستان (شنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر، ناد علی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈائون کرتے ہوئے 10 جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان کے مطابق مزید 4 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک روز قبل جنوبی صوبہ میں مسلح افراد کے حملے میں خواتین پولیس کی سابق سربراہ شدید زخمی اور ان کے خاوند ہلاک ہوگئے تھے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنر کے ترجمان عمرژواک نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے صوبائی دارالحکومت لشکرگاہ میں پولیس افسر جوڑے پر فائرنگ کی گئی تھی۔