اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ تاخیر کا نیب ریفرنس پر سماعت 22مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو راجہ پرویز اشرف،شمائلہ محمود دیگر کے خلاف دائر نندی پور ریفرنس پر سماعت حتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کی ۔وسیم جاوید نیب پراسیکیوٹر اور گواہ فہیم احمد عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وکلا کی ہڑتال کے سبب ملزمان کے لئے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے 22 مارچ تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی، ہائی کورٹ نے بابر اعوان، مسعود چشتی اور جسٹس ر ریاض کیانی کو ریفرنس سے بری کردیا تھا۔
نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ تاخیر کے نیب ریفرنس پر سماعت 22مارچ تک ملتوی
Mar 09, 2021