چوراسی سرکاری کمپنیوں کو فروخت یا بند کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ،میاں زاہد  

Mar 09, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے معطل شدہ پروگرام کی بحالی کے لئے سالانہ اربوںروپے کا نقصان کرنے والی212 کمپنیوں میں سے 84کو فروخت یابند کرنے کا فیصلے کر لیا ہے جو خوش آئند ہے۔کم نقصان کرنے والے بعض کمپنیوں کو فروخت یا بند کرنے کے بجائے بہتر انتظامیہ اور نگرانی کا اچھا نظام وضع کر کے بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کی جائے گی ۔

مزیدخبریں