اپوزیشن استعفوں کا چلا ہوا کارتوس دوبارہ استعمال کریگی:فیاض الحسن چوہان 

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے "کڑوا کڑوا تھو، میٹھا میٹھا ہپ" کے فارمولے پر کاربند نام نہاد اتحادی اپوزیشن جماعتیں ملک پر اپنی مرضی کا غاصبانہ نظام دوبارہ رائج کرنا چاہتی ہیں۔ دھرنے اور اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی اپوزیشن استعفوں کا چلا ہوا کارتوس استعمال کرے گی۔ پی ڈی ایم جانتی ہے کہ اسمبلیوں سے استعفے دینے کے بعد انکا دوبارہ اقتدار میں آنا ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ اقتدار سے کوسوں دور مولانا فضل الرحمان کا اپنی جیب گرم رکھنے کا بہانہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...