لاہور (میاں علی افضل سے) فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع چینوٹ، فیصل آباد، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ گروپوں کے قبضہ کا انکشاف ہوا ہے۔ فیصل آباد 5ہزار 28ایکڑ زمین اور جھنگ میں 3ہزار 50ایکڑ قبضہ گروپوں کے قبضہ میں ہے جبکہ 1لاکھ 11ہزار ایکڑ زمین مختلف سرکاری ترقیاتی کام کیلئے مختص کی گئی تھی جس میں سے ہزاروں ایکڑ زمین پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ 55ہزار 432ایکڑ سرکاری زمین با اثر افراد کے پاس لیز پر ہے اور متعدد کیسوں میں لیز کی مدت ختم ہونے کے باوجود با اثر افراد قابض ہیں جبکہ متعدد کیسوں میں ہزاروں ایکڑ زمین کی لیز کی ادائیگی نہیں ہوئی اور کیسسز مختلف عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ فیصل آباد ڈویثرن میں موجود مجموعی زمین میں سے 1لاکھ 39ہزارایکڑ زمین مختلف سرکاری محکموں کی ملکیت اور30ہزار60ایکڑ خالی پڑی ہے۔ 9ہزار 7سو97ایکڑ زمین زیر کاشت ہے جبکہ 9ہزار 260 زمین بنجر پڑی ہے۔ فیصل آباد میں مجموعی 1لاکھ 54ہزار 643ایکڑ سرکاری زمین میں سے 5ہزار 28ایکڑ زمین قبضہ گروپوں کے قبضہ میں ہے ۔ جھنگ میں 2لاکھ 42ہزار 3سو54ایکڑ 1کنال زمین میں سے 3ہزار 50ایکڑ6کنال زمین پر قبضہ گروپوں کا قبضہ ہے 9ہزار 9سو38ایکڑ 1کنال 13مرلہ زمین پر مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے 19ہزار 348ایکڑ 13مرلہ سرکاری زمین پر مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں 13ہزار 305ایکڑ 7کنال 6مرلہ سرکاری زمین خالی پڑی ہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مجموعی 1لاکھ 10ہزار 515ایکڑ 7کنال 11مرلہ زمین سے 20ہزار 995ایکڑ 6کنال زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے 34ہزار 319ایکڑ زمین پر مختلف ترقیاتی کام جاری ہیں جبکہ چینوٹ کی مجموعی21ہزار 290سرکاری زمین میں سے 8ہزار 500ایکڑ زمین مختلف سرکاری محکموں کے پاس ہے۔1ہزار 7سو90ایکڑ 5کنال 9مرلہ زمین مختلف افراد کے پاس لیز پر ہے جن میں درجنو ں افراد کی جانب سے لیز کی ادادئیگی نہیں کی جا رہی۔