ملکہ کوہسار مری کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے صفائی کاآغاز 

Mar 09, 2021

 مری(نامہ نگارخصوصی ) اہم ترین سیاحتی مرکزملکہ کوہسار مری کو پلاسٹک فری بنایاجائیگا،پلاسٹک بیگو ں کی وجہ سے تمام نکاسی آب کی پلیاں،نالے اور سیو ریج کانظام چوک ہوجاتا ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ صفائی کاآغاز کردیا گیا ہے ہم ملکہ کوہسار مری  کے قدرتی ماحول اوراسکی دلکشی میں اضافہ کیلئے تمام تر وسائل اورکوششیں بروئے کارلارہے ہیں یہاں مثالی صٖفائی کو بھی یقینی بنایاجائے گا جبکہ سیاحوں اورمقامی لوگوں کو پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے جھیکاگلی کے قریب جلدایک ہزار گاڑیوں کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر شروع کردی جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری محمداقبال سنگھیڑا نے مری کے مختلف سیاحتی مقامات اور شا ہرا ہوں کی صفائی مہم کے بعد جناح ہال مری میں مری میڈیا ،تحریک انصاف کے رہنمائوں، مر کز ی انجمن تاجران مری اورہوٹل ایسوسی ایشن مری اوردیگر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں جی پی اوچوک سے مال روڈ پر آ گاہی وا ک بھی کی جائیگی اور شعور کی آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے جائینگے۔ انہوں نے سیاحوں ،تاجراور مقامی لوگوں سے اس سلسلہ میں انتظامیہ سے تعاون کرنے کو کہا ۔  انہوں نے کہا ان اقدامات سے مقا می لوگوں اور سیاح مہمانوں کو مری میں ایک خوبصو رت تبدیلی کااحساس ہوگا ،اس موقع پرپی ٹی آئی تحصیل مری کے رہنمائوں ارسلان حنیف عباسی ،راجہ شہزار رشید ،راجہ طفیل اخلاق، واجد عباسی ،پی ٹی آئی کے فیصل عباسی اوردیگر معززین علاقہ بھی موجودتھے۔

مزیدخبریں