حضرو (نمائندہ نوائے وقت ) ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی طرف سے چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ حضرو مظہر حسین شاہ کی زیر نگرانی پولیس غورغشتی چوکی نے ملزم ایوب سے دوران تلاشی 2کلو 2سو گرام گردہ چرس پکڑ لی جبکہ پولیس غورغشتی نے ہی پتنگیں فروخت کرنیوالے نوجوان کی بیٹھک کے صحن میں بھاری تعداد میں دھاتی ڈوریں اور پتنگیں برآمد کر کے ذوالقفار علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تیسری کاروائی میں پولیس نے دیسی شراب 10لیٹر پکڑ کر خالد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر حال ہی میں تعینات ہونیوالے تھانہ حضرو کے ایس ایچ او مظہر حسین شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرو پولیس جرائم کے خاتمہ کیلئے عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے جہاں بھی منشیات فروخت کی جار ہی ہے ان کے خلاف عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے عوامی حلقوں نے منشیات کے خلاف مہم چلانے پر ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی اور مظہر حسین شاہ کو خراج تحسین پیش کی ہے ۔