شہید انسپکٹر عمران عباس،ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) شہید انسپکٹر محمد عمران عباس اور ہیڈ کانسٹیبل قاسم کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید انسپکٹر کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی شہید انسپکٹر محمد عمران عباس کی نماز جنازہ میں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد،ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی عمران احمر، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس ، حساس اداروں کے افسران، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوارالحق، سویت ہوم کے چیئرمین زمرد خان ،ایس ایس پی آپریشنزشعیب محمود، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمدفیصل، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال،ڈی پی او اٹک خالد ہمدانی، ڈویژنل ایس پی ضیاالدین ، سید علی ،شہید انسپکٹر کے دو کمسن بیٹوں سمیت  دیگر سینئر پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید انسپکٹر عمران عباس کی تدفین آرمی قبرستان ریس کورس میں سرکاری اعزاز کے ساتھ کردی گئی جبکہ ہیڈ کانسٹیبل قاسم کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں للیانی ضلع سرگودھا روانہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...