کشمیری خواتین بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں مزاحمت کا حقیقی چہرہ ،شہریار آفریدی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری خواتین اپنے گھروں میں غیر محفوظ ہیں ۔ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی سے کشمیریوں کا عزم متزلزل کرنے کیلئے عصمت دری کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہیں۔پیر کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری خواتین بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر میں مزاحمت کا حقیقی چہرہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کشمیر میں خواتین کا استحصال روکنے کے لئے بھارت پردبائو بڑھائے۔شہریارآفریدی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اپنے بچوں کوجارحیت کے خلاف جدوجہد کی تعلیم دیتی ہیں ان کے اس عزم کو متزلزل کرنے کے لئے بھارت قابض افواج عصت دری کو بطور ہتھیار استعمال کرتی ہیں۔دور حاضر کی جدید دنیا میں کشمیری خواتین مسلسل شدید مصائب کا شکار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن