خواتین میں کھیلوں اور جرنلزم میں بہتری کے عنوان  پر سجاس کا سیمنار 

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)خواتین محرومی کا رونا چھوڑ کر اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں، با ادب معاشرے کی تشکیل کے لئے ہمیں اپنے گھر سے خواتین کے احترام کا درس شروع کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا  اظہار مختلف کھیلوں میں بین القوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والی خواتین کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل وومن ڈے کے موقع پر خواتین میں کھیلوں اور جرنلزم میں بہتری کے عنوان  پر سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سجاس کے تحت کراچی میں سیمنار کا انعقاد سر سید یونیورسٹی انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کیا گیا، تفصیلات کے مطابق سیمنار سے  سر سید یونیورسٹی انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، سرفراز علی،انٹر نیشنل باکسر اینڈ کوچ رضیہ بانو، قومی بیڈمنٹن چیمپیئن پلوشہ بشیر، مارشل ارٹ ایکسپرٹ ماہم زیدی، راؤڈی رائیڈرز کی بانی مرینہ سید، اسپورٹس آرگنائزر عیسیٰ لیب اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ فرح زیدی، اینکر پرسن  سویرا پاشا، سینئر اسپورٹس جرنلسٹ و اینکر پرسن نادرہ مشتاق اور عشرت خان  نے شرکائ￿  سے زندگی میں اپنے ساتھ پیش انے والے تجربات شیئر کیے، پروگرام کی میزبانی کے فرائض کلثوم جہاں نے ادا کئے، سجاس کے سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان نے شرکاء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن