راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبہ کے پہلے 32کلومیٹر طویل پیکج میں آنیوالی زمین کے حصول کیلئے 13 کروڑ اور 70لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں جبکہ فتح جنگ اور ٹیکسلا کے 31 کلومیٹر پیکج کے ایوارڈ کا بھی باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ ادائیگیوں کا عمل اگلے ہفتہ سے شروع کیا جائیگا راولپنڈی رنگ روڈ کے پہلے پیکج کی ادائیگیوں کے سلسلہ میں تمام ریونیو عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ہفتہ میں 10کروڑ روپے کی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے یہ بات انہوں نے کمشنر آفس میں رنگ روڈ منصوبہ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی، کمشنر نے کہا کہ فتح جنگ ضلع اٹک میں 10موضعات کے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے اور 2100 زمین مالکان کو ادائیگیاں کی جائیں گی اسلام آباد میں آنے والے رنگ روڈ کے دو کلومیٹر علاقہ کا بھی سیکشن فور کا اعلان جلد کیا جائیگا اور اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ سے رابطہ میں ہیں، راولپنڈی رنگ روڈ کے ٹینڈرز کا اعلان گزشتہ سوموار کیا گیا تھا اور ٹینڈز وصول کرنے کی آخری تاریخ 12اپریل ہے اور اس سے پہلے ایک باقاعدہ کمیٹی کا اعلان کیا جائیگا جو تمام ٹینڈرز کا جائزہ لے گی اور ان کی منظوری کا فیصلہ کرے گی ۔
رنگ روڈ ،پہلے 32کلومیٹر طویل پیکج میں آنیوالی زمین کی ادائیگیاں ہوچکیں،کمشنر
Mar 09, 2021